اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے 2 سو کمپنیوں کو20وزارتیں چلاتی ہیں اور مالی سال 2018-19 میں ان کمپنیوں نے 145 ارب روپے کا نقصان کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے میں سرکاری کمپنیوں کی گورننس اور آپریشنز بل2021ء پر تفصیلی غور کیا گیا، بل کی منظوری موخر جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے دو سو کمپنیوں کو20وزارتیں چلاتی ہیں، مالی سال 2018-19 میں ان کمپنیوں نے 145 ارب روپے کا نقصان کیا۔