Home پاکستان ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر...

ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترین گروپ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

جہانگیرترین کی زیرصدارت عون چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ترین گروپ نے مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز سامنے آنے کے بعد جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کااختیار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے فیصلہ کیا ہے اور حکومت مخالف کھل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
ترین گروپ کے اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی، جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقراررکھنے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے عدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے پر اپنا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے، عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک ترین گروپ کا سیاسی کارڈز سینے سے لگائے رکھنے کا مشورہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے سکتاہے، ترین گروپ حلقوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔

ترین گروپ نے خدشات ظاہر کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لینا پسند نہیں کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...