Home پاکستان فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست مسترد، عدالتی فیصلہ جاری

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست مسترد، عدالتی فیصلہ جاری

پٹشنر کا اپنا کنڈکٹ اس کی نااہلی کا باعث بنا، افسوس کے ساتھ کہیں گے کہ اس کے نتائج کا وہ خود زمہ دار ہے، عدالتی فیصلہ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا اور محفوظ شدہ فیصلے میں کہا گیا کہ طویل عرصہ تک کمیشن اور کورٹ کے سامنے فیصل واوڈا تاخیر کرتے رہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پٹشنر کا اپنا کنڈکٹ اس کی نااہلی کا باعث بنا، افسوس کے ساتھ کہیں گے کہ اس کے نتائج کا وہ خود ذمہ داری ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے بھی انکار کیا، ان کی ذمہ داری تھی کہ مجاز اتھارٹی سے دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرکے اپنی نیک نیتی ثابت کرتے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ میں کہا کہ نااہلی درخواست پر کارروائی سے بچنے کے لیے بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہوئے، کمیشن کی تحقیقات اور فیصل واڈا کے طرز عمل سے ثابت ہوا کہ جمع کرایا گیا حلف نامہ جھوٹا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...