Home انٹرنیشنل 2 کلوگرام سے زائد سونا پہننے اور سونے کی گاڑیاں چلانے والا...

2 کلوگرام سے زائد سونا پہننے اور سونے کی گاڑیاں چلانے والا شخص

ویتنام سے تعلق رکھنے والا 39  سالہ شخص سونا پہننے کا اتنا شوقین ہے کہ  وہ بیش قیمت، ہار، انگوٹھیاں اور کنگن زیب تن کیے رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے  مطابق ان دنوں  ویتنام میں ٹران ڈک لوئی نامی شخص  نہ صرف 2 کلو سے زائد سونے کے زیوات پہننے  بلکہ گولڈ پلیٹ والی کار اور موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے مشہور ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پچھلے تین سالوں سے ٹران  جنوبی امریکی چھپکلیوں کو  مہنگے پالتو جانور کے طور پر بیچ کر روزی کماتا ہے اور اپنی  خوشحالی کو بڑھانے کے لیے خود کو سونے سے بھر رہا ہے۔

39 سالہ شخص کاکا ماننا ہے کہ سونا کاروبار میں خوش قسمتی کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، —فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل
سالہ شخص کاکا ماننا ہے کہ سونا کاروبار میں خوش قسمتی کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے،

اطلاعات کے مطابق 39 سالہ شخص کا ماننا ہے کہ سونا کاروبار میں خوش قسمتی کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، اس لیے وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی وہ باہر جائے تو اسے زیادہ سے زیادہ پہنے۔

ٹران کاکہنا ہے کہ پہلے میں نے صرف چند زیورات پہنے تھے جس کے بعد میں اس میں  مزید اضافہ کرتا رہا تاہم  مجھے کافی  وزن محسوس ہوا لیکن  پھر مجھے اس کی عادت ہو گئی۔

ٹران کے پاس گولڈ پلیٹڈ گاڑی اور کئی موٹر سائیکل بھی ہیں تاہم اپنے شاہانہ لائف اسٹائل کی وجہ سے یہ ٹک ٹاک پر بھی کافی مقبول ہے —ٹک ٹاک اسکرین گریب
ٹران کے پاس گولڈ پلیٹڈ گاڑی اور کئی موٹر سائیکل بھی ہیں تاہم اپنے شاہانہ لائف اسٹائل کی وجہ سے یہ ٹک ٹاک پر بھی کافی مقبول ہے

زیوارات کے علاوہ ٹران کے پاس گولڈ پلیٹڈ گاڑی اور کئی موٹر سائیکل بھی ہیں تاہم اپنے شاہانہ لائف اسٹائل کی وجہ سے یہ ٹک ٹاک پر بھی کافی مقبول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...