Home انٹرنیشنل مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹرین چلانےکی 30اسامیوں پر 28 ہزار سعودی...

مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹرین چلانےکی 30
اسامیوں پر 28 ہزار سعودی خواتین کی درخواستیں

سعودی عرب میں ٹرین چلانےکے لیے خواتین ڈرائیوروں کی بھرتی کی جارہی ہے اور 30 اسامیوں کے لیے 28 ہزار خواتین نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق منتخب ہونے والی 30 خواتین کو ایک سال کی تربیت دی جائے گی جس کے بعد انہیں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کی ذمہ داری تفویض کی جائےگی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کی نوکری کے لیے خواتین کو منتخب کیا جارہا ہے،کئی دہائیوں سے سعودی عرب کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں خواتین کارکنوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

حالیہ برسوں میں اس رجحان میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے اور سعودی عرب میں نوکری کرنے والی خواتین میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت ہے، جس میں وہ معیشت کا دارومدار تیل کی صنعت سے کم کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے ریل کمپنی کی جانب سے خواتین ڈرائیوروں کی بھرتی کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔