Home پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بیلجیئم کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بیلجیئم کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا، آرمی چیف کی برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو سے ملاقات ہوئی اور وہ سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینو سے بھی ملے۔

آرمی چیف سے ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی، یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

دریں اثنا یورپی یونین حکام نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...