Home پاکستان جو لوگ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان پر گھر والے بھی...

جو لوگ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان پر گھر والے بھی اعتماد نہیں کرتے، فواد چوہدری

جہلم (نمائندہ سرزمین)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو لوگ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان پر گھر والے بھی اعتماد نہیں کرتے۔

پنڈدادنخان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے آج عدالت میں کہا جو کاپیاں دیں وہ پڑھی نہیں جاتیں، سیاہی ٹھیک نہیں، چارج فریم پڑھا نہیں جارہا، شہبازشریف کو کاپیاں پڑھنے کے لیے بھی استاد کی ضرورت پڑی، اس طرح کے حربے اختیار کرکے یہ احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں اور خود اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے، مارچ والوں سے مارچ کیا واک بھی نہیں ہونی، پیپلزپارٹی لبرل اور جے یو آئی مذہبی جماعت ہے مگر کس لیے ساتھ ہوئے، مولانا سمجھتے ہیں کہ مدرسے کے بچے لانگ مارچ کامیاب کرائیں گے اور بچے اکٹھے کرکے یہ لوگ حکومت بدل دیں گے، حکومت ایسے نہیں بدلتی، نظریہ دینا پڑتا ہے، محنت کرنا پڑتی ہے، یہ کہتے ہیں عدم اعتمادکی تحریک لائیں گے،ان پر تو انکے گھر والے اعتماد نہیں کرتے ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف قرضہ نہ لیتے تو آج ادائیگی کے لیے مزید نہ لینے پڑتے، نوازشریف لندن جانے کے لیے جھوٹ بول کرگئے، مریم صفدر بھی عدالتوں کے سامنے جھوٹ بول رہی ہوتی ہیں، عوام کے پیسے چوری کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ یہ پہلےعوام کا پیسہ لائیں اور پھر سیاست کریں، یہ لوگ عوام کے مجرم ہیں، بلاول بھٹو کی سیاست ختم ہورہی ہے، بلاول بھٹو اور مریم صفدر صرف میئر کا انتخاب لڑ کر دکھادیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اپوزیشن آج ہونے والا منڈی بہاوالدین کا جلسہ دیکھے، عوام کا سمندر آج وزیراعظم کا استقبال کرے گا،یہ جلسہ آنیوالے جلسوں کے سلسلے کی کڑی ہے، وزیراعظم چاروں صوبوں میں بڑے جلسے کریں گے، اور عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے، عوام کا سمندر آج وزیراعظم کا استقبال کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...