Home پاکستان حکومت نے شیخ عظمت سعید کو آئی پی پیز کیس میں ثالث...

حکومت نے شیخ عظمت سعید کو آئی پی پیز کیس میں ثالث نامزد کردیا

یہ واضح نہیں ہے کہ سابق جج کو کسی بھی کام کے لیے ملنے والے معاوضے کے پیکج کا حجم کیا ہوگا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو 2002 کی پالیسی کے تحت قائم چند انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) کے ساتھ 50 ارب روپے سے زائد کے تنازع کے تصفیہ کے لیے ‘ثالث’ نامزد کیا ہے۔

روزنامہ سرزمین کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون سے 8 فروری کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن کی درخواست پر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کو وفاقی حکومت کی جانب سے ثالث نامزد کیا گیا ہے تاکہ کچھ خود مختار بجلی پیدا کرنے والوں کے ساتھ مبینہ زائد ادائیگیوں کے تنازع کو حل کیا جا سکے جو پاور جنریشن 2002 کی پالیسی کے تحت قائم کی گئی تھیں۔

اسی طرح ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود کو ثالثی کے عمل کے لیے قانونی فرم کی معاونت کے لیے نامزد کیا گیا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں شامل اور مسائل سے پوری طرح واقف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...