Home پاکستان شکریہ عمران خان؛ بل گیٹس کا ٹوئٹ

شکریہ عمران خان؛ بل گیٹس کا ٹوئٹ

معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بل گیٹس نے ٹوئٹر پر دورہ پاکستان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملک میں پولیو کے حوالے سے ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بل گیٹس نے لکھا ’’پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے عمران خان کا شکریہ۔ میں ملک میں پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پُرامید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بل گیٹس گزشتہ روز پہلی بار پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بل گیٹس کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...