ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں اداکار سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کے پریمیئر کے سلسلے میں برلن میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے نجی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں نے علی ظفر سے زیادہ فواد خان کے ساتھ وقت گزارا اور اسی وجہ سے میں فواد خان کو زیادہ جانتی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ فواد خان نے بطور اداکار فنی اور ثقافتی طور پر سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں اگر بات کروں تو میرے پاس الفاظ کم پڑجائیں گے۔