Home پاکستان محسن بیگ کیس: کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی، اسلام...

محسن بیگ کیس: کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آبادہائیکورٹ نے صحافی محسن بیگ سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم کے علاوہ کوئی بھی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نہیں کر سکتا۔

صحافی محسن بیگ کے خلاف پیکا ایکٹ اور دہشتگردی کے مقدمات کے اخراج کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

محسن بیگ کے وکیل سردارق لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ دیا تو ان کے خلاف شکایت درج کرانے کی بات ہو رہی ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس عدالت کے ماتحت جج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، افسوسناک ہے کہ وزیراعظم تک اس معاملے میں شامل ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی، ملزم کے علاوہ کوئی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا۔

محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ ایس ایچ او کے روم میں میرے موکل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی رپورٹ 21 فروری تک جمع کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ صحافی محسن بیگ کو بدھ کے روز ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو محسن بیگ کے گھر بغیر وارنٹ چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے جج کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے...

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ملکی مبادلہ...

کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ میدان جنگ بن گیا

بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس نےلاٹھیاں برسائیں اور...

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت...