Home پاکستان ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، حمزہ شہباز

ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، حمزہ شہباز

لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، عمران نیازی کو ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عوام کی عدالت میں ان کا احتساب ہوگا ہمارے خلاف مقدمات میں نکلا کیا ؟ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم مہنگائی کے ہاتھوں پس رہی ہے،غریب کے بچوں کے منہ سے دودھ بھی چھین لیا گیا ہے ،کورونا وباء میں بخار کی دوا ناپید ہو گئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کوئی بے حس شخص پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کر سکتا ہے؟، یہ صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے بارے میں ہی سوچتے ہیں ،عمران نیازی انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی، نیازی نے اپنا بنی گالہ کا گھر ریگولرائز کروا لیا،کسان اور غریب کے گھر گرا دیئے، عمران نیازی سے کہتا ہوں ، بنی گالہ کے پہاڑ سے نیچے اتریں،لوگوں کو سنیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کےخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ، ہم ڈیڑھ دو سو پیشیاں بھگت چکے ہیں،ہمارے خلاف مقدمات میں نکلا کیا ؟ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...