Home پاکستان وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سے صحافی کے قتل کی رپورٹ...

وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سے صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ واقعے میں صحافی اطہر متین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اطہر متین کے قتل پر صحافی برادری کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی اطہر متین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور سیکریٹری جنرل فہیم صدیقی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صحافیوں پر حملوں، تشدد اور انہیں قتل کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حکمراں چین کی بانسری بجارہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...