Home پاکستان کراچی،کار پر فائرنگ، نجی ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق

کراچی،کار پر فائرنگ، نجی ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک کار پر فائرنگ کے واقعہ میں سماء ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق ہوگیا، ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر سڑک کے دوسری طرف دوسری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پر ایک کار نمبر اے ایچ ٹی 180 پر سوار اطہر متین کو روکنے کی کوشش کی۔

کار سوار نے گاڑی روکنے کی بجائے ملزمان کی موٹر سائیکل کو کار سے ٹکر مار دی جس سے وہ گر گئے تاہم ان میں سے ایک ملزم نے پستول سے کار پر تین گولیاں فائر کیں، گولیاں لگنے سے کار سوار اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ملزمان سڑک عبور کر کے دوسری طرف سے ایک اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا لگتا ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

اطہر متین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاش بعد ازاں ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے اسپتال منتقل کی۔

واضح رہے کہ اطہر متین نجی ٹی وی سماء سے منسلک تھے اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے، اطہر متین معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...