لاس اینجلس ( مانیٹرنگ سیل)
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انجلینا جولی کے سابق شوہر بریڈ پٹ نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اجازت کے بغیر اور غیر قانونی طریقے سے فرانس کی جائیداد کے شیئرز روسی سرمایہ کار کو فروحت کیے۔
انجلینا جولی کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق دونوں کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ ایک دوسرے کی اجازت کے بغیر کسی جائیداد کے کوئی بھی شیئر فروحت نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے باوجود انہوں نے اطلاع دیئے بغیر شیئرز فروخت کر دیئے۔