Home پاکستان بجلی کے نرخ میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی...

بجلی کے نرخ میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

نیپرا، سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کے مہینے میں استعمال ہوئے ایندھن کی اضافی لاگت پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 28 فروری کو آن لائن سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل ذرائع سے 512.94 گیگا واٹس آور یا 5.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 33.15 فیصد یا 2 ہزار 916.70 گیگا واٹس آور بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی دائر درخواست کے مطابق جنوری میں ڈیزل سے 6.73 اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ گیس سے 14.37 اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

علاوہ ازیں جوہری ایندھن سے 14.37فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست کے مطابق جنوری میں مختلف ذرائع سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت ریفرنس فیول چارجز سے 6.1060 روپے فی کلو واٹس آور زیادہ رہی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ریگولیٹر نے کہا تھا کہ بجلی کی نئی قیمت کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی ہونے سے صارفین پر 26 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ریگولیٹری کی جانب سے یہ اضافہ دسمبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...