Home پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیئم کی وزیر دفاع سے ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیئم کی وزیر دفاع سے ملاقات

برسلز(مانیٹرنگ سیل)بیلجیئم کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بیلجیئم کی وزیر دفاع اور بیلجئین مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کی وزیر دفاع مسز لودوائن دیدوندر ، چیف آف ڈیفنس ایڈمرل مائیکل ہوفمین اور لینڈ کمپونینٹ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل پئیر جیرارڈ سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں فریقوں نے خاص طور پر دفاعی پیداوار، تربیت، انسداد دہشتگردی اور انٹیلیجنس کے شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

بیلجئین رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو بھی سراہا اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی بھر پور خواہش کا اعادہ کیا ۔

یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بیلجیئم کی حکومت کی دعوت پر گزشتہ روز یورپین دارالحکومت برسلز پہنچے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...