Home پاکستان دنیا میں مہنگائی سے عوام پر بوجھ بڑھا ہے، شہباز گل

دنیا میں مہنگائی سے عوام پر بوجھ بڑھا ہے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کارکنان کی بات سننے کی ہدایت کرتے ہیں اور ہمارے کارکن ہی ہمارا فخر ہیں۔ کارکنوں کی وجہ سے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف آج تک کسی کرپشن کا ٹھوس ثبوت نہیں آیا اور آج تک عمران خان کے خلاف کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ عمران خان کے پاس کوئی مقصود چپڑاسی نہیں اور عمران خان کے نام کوئی مل بھی نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر کوئی اثاثے نہیں بنائے البتہ نیچے سے آنے والوں میں اقتدار کی بھوک ہوتی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کرنے والوں کےخلاف آواز اٹھائی۔ دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز لاہور میں تاجروں سے بھتہ لیتے تھے جبکہ شہباز شریف کی جگہ جیل ہے چاہے وہ سال یا دو سال بعد جائیں۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز ایف آئی اے عدالت میں جھگڑا بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...