لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات مل جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے جلسے میں کوئی نئی بات نہیں کی اور انہوں نے گزشتہ ساڑھے تین سال کی تقاریر میں عوام کے لیے کوئی خوشخبری نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے جلد نجات مل جا ئے گی۔ کرائے کے ترجمانوں کا ایسا کوئی بیان نہیں جس میں مہنگائی کم ہوئی ہو۔