لاہور(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک اور عوام کا معاشی دیوالیہ اور حکمرانوں کی آمدن میں اضافہ ہوچکا ہے، عوام کی سانس بند کرنے والے اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پیٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے سے آٹا چینی، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے، اور اب پٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے، عوام کو “مہنگا ترین وزیراعظم” قبول نہیں،عوام کی مزید بددعائیں لینے کے بجائےعمران نیازی گھر جائیں۔