راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے اور لانگ مارچ کا شوق پورا کر لے، ان سے کچھ نہیں ہو گا۔
سنیچر کو راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے دھرنے کے دوران وہ کہتے تھے ’استفعے لے کے جائیں، دے کے بھی جائیں گے،‘
ان کے مطابق ’مولانا کے کہنے پر نہ کسی نے استعفیٰ دیا نہ کسی نے لیا اور وظیفے پر مولانا واپس چلے گئے۔‘
اب بھی اپوزیشن کے دھرنوں سے کچھ نہیں ہو گا، سوائے اس کے کچھ دن لوگوں کو تکلیف ہو گی، چند روز مدرسوں کے بچے اسلام آبا کی سیر کر لیں گے۔ سندھ سے آنے والے بھی اسلام آباد کا خوبصورت موسم دیکھ لیں گے اور پھر واپس چلے جائیں گے، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔
’اس سے پہلے بھی مارچ ہوا، دھرنا ہوا، اور اب پھر دھرنے کا اعلان پی ڈی ایم نے بھی کیا اور پی پی نے بھی۔‘