Home پاکستان 2018ء کا الیکشن ملک کیساتھ پیش آیا حادثہ تھا: خواجہ آصف

2018ء کا الیکشن ملک کیساتھ پیش آیا حادثہ تھا: خواجہ آصف

سیالکوٹ (نمائندہ سرزمین)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018ء کا الیکشن ملک کے ساتھ پیش آیا ایک حادثہ تھا، جس کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے۔

سیالکوٹ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں ایک بہت بڑی جنگ تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک فراڈ جسے صحت کارڈ کہتے ہیں وہ بھی کام نہیں کرتا، حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، لیکن بربادی کو کیسے سمیٹا جائے گا؟

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف نے 5 سال میں ملک کی تعمیرِ نو کی تھی، موٹر وے نواز شریف کا تحفہ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کل منڈی بہاء الدین میں ڈی سی نے جلسہ کرایا، جبکہ عمران خان کہتے تھے کہ نواز شریف کا جلسہ پٹواری کراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پہلے کبھی پیٹرول کے ریٹ اتنے یاد نہیں تھے، جتنا آج یاد ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بجلی مہنگی ہوتی ہے تو حکمراں کرپٹ ہوتا ہے، یہ اپنے متعلق بتاتے تھے کہ جب حکمراں بنوں تو مجھے یاد کرانا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...