متحدہ عرب امارات نے ڈرون طیاروں سمیت تمام فضائی کھیلوں پر پابندی میں توسیع کردی۔
اماراتی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق فضائی کھیلوں اور ڈرون پرپابندی غیرمعینہ مدت تک رہے گی جبکہ خصوصی منصوبوں پرکام کیلئے ڈرونز کے استعمال پرپیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پرکم از کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پر 17 جنوری کوحوثی باغیوں نے ڈرونز حملے کیے تھے جس کے بعد مزید حملوں کے پیش نظر ڈرونز اور دیگرفضائی کھیلوں پرپابندی عائد کی گئی تھی۔