Home پاکستان تحریک عدم اعتماد، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان آج ملاقات کریں...

تحریک عدم اعتماد، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان آج ملاقات کریں گے

حکومت مخالف لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن کی اہم قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ آصف علی زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے ہے جو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہو گی۔

ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ اتحادیوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں رہنما عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

حکومت مخالف لائحہ عمل کیلئے آصف علی زرداری اس سے پہلے لاہور میں شہباز شریف، چودھری برادران و دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...