Home پاکستان محسن بیگ نے ریحام کی کتاب کا جو حوالہ دیا اس میں...

محسن بیگ نے ریحام کی کتاب کا جو حوالہ دیا اس میں ہتک عزت کیا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

کتاب کا حوالہ دیا گیا یہ ہتک عزت ہے ، ڈائریکٹر سائبر کرائم بابر بخت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہتک عزت کو جرم سے نکالا جارہا ہے ، لیکن پاکستان میں فوجداری قانون کو عوامی نمائندوں کی شہرت کی حفاظت پر لگایا جارہا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئیر تجزیہ کار محسن بیگ کی اپنے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رپورٹس عدالت کے سامنے پیش کی گئیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی رپورٹ بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر جھگڑا ہوا جس پر محسن بیگ نے ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کو مارا، تھانے میں آنے کے بعد پھر جھگڑا ہوا اور حوالات لے جاتے ہوئے بھی شدید مزاحمت کی۔
وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ محسن بیگ کے خلاف کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، میں دو مقدمات درج کیے گئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ اسلام آباد میں تھا تو مقدمہ لاہور میں کیوں درج ہوا؟ کیا ایف آئی اے پبلک آفس ہولڈر کی ساکھ کی حفاظت کے لیے کام کر رہا ہے؟ ایف آئی اے کا کون سا ڈائریکٹر ہے جو آئین کو مانتا ہے نا قانون کو؟ یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا معاملہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...