Home کھیل پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز اور پشاور زلمیکی ٹیمیں آج میدان...

پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی
کی ٹیمیں آج میدان سجائیں گی

پی ایس ایل سیون میں دوسرے راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور میں پی ایس ایل سیون کا میلہ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے۔ ایونٹ کا آخری راؤنڈ میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ شام ساڑھے سات بجے قذافی اسٹیڈٰیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، اسلام آباد کے خلاف 66 رنز کی بڑی فتح حاصل کرنے وا لی ٹیم لاہور قلندرز، وننگ مومینٹم برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین 14 مقابلوں میں زلمی کو سبقت حاصل ہے، 8 مرتبہ قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں سیزن پشاور کے خلاف 29 رنز کی فتح کے بعد لاہور کا مورال ہائی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز دوسرے جبکہ زلمی تیسرے نمبر پر موجود ہے ،شائقین کرکٹ سپر لیگ کے ایک اور تگڑے مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے شہر جینن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا...