Home پاکستان ڈیجیٹل دنیا میں مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا:...

ڈیجیٹل دنیا میں مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا: عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ زبان قوم کو شناخت اور پہچان دیتی ہے۔ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔

مادری زبان کے عالمی دن پر پیغام میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔ آج کے جدید دور میں مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔ مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہاکہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔ مادری زبان کو ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...