Home انٹرنیشنل برطانیہ کا 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں...

برطانیہ کا 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگانے کا اعلان

برطانیہ نے 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تمام برطانوی شہریوں کو ان افراد اوربینکوں سےلین دین کی ممانعت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلےکی ان پابندیوں کے علاوہ مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں، برطانیہ کی آخری لمحے تک بحران کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ارب پتی افراد میں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اورایگور روٹنبرگ شامل ہیں، ان افراد کے برطانیہ میں تمام اثاثےمنجمد کردیےجائیں گے اور ان کے برطانیہ آنے پربھی پابندی لگا دی جائے گی۔

پابندی کا شکار بینکوں میں روسیہ بینک، آئی ایس بینک، جنرل بینک، سرکاری پی ایس بینک اور بلیک سی بینک شامل ہیں۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

اس اعلان کے ساتھ ہی کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے اور یوکرین کے وزیردفاع نے بھی یوکرینی فوجیوں کو جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...