لاہور میں کسان اتحاد نے حکومتی عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد دھرنا 2 مارچ تک مؤخر کردیا۔
ٹھوکر نیاز بیگ میں ڈی جی زراعت سمیت دیگر حکومتی نمائندوں نے کسانوں سے مذاکرات کیے جس کےبعد دھرنا مؤخرکرکے بند سڑکیں کھول دی گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کھاد بحران ختم کرے اور ٹیوب ویلوں پر بجلی کا فلیٹ ریٹ بحال کرے۔
کسانوں نے خبر دار کیا کہ ان کے مطالبات نہ مانےگئے تو 2 مارچ کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی دھرنے میں شرکت کی، ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے کسانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، ہربحران کے پیچھے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کسانوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔