کے الیکٹرک نے بجلی3 روپے40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست دے دی۔
نیپرا کے مطابق جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت درخواست جمع کرائی گئی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست کی یکم مارچ کو سماعت کی جائےگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست منظور ہونے پر جی ایس سمیت صارفین پر 4 ارب روپے سے زائدکا بوجھ پڑےگا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے، دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنےکی درخواست ہے۔