Home کھیل پاکستان سپر لیگ: کوالیفائر میچ میں آج سلطانزاور قلندرز مد مقابل

پاکستان سپر لیگ: کوالیفائر میچ میں آج سلطانزاور قلندرز مد مقابل

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آج سے لاہور میں آغاز ہو گا، پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے۔

لاہور میں پی ایس ایل سیون فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرزپی ایس ایل سیون میں دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکے، کراچی میں ہونے والا مقابلہ سلطانز کے نام رہا تو لاہور میں قلندرز نے میدان مار لیا۔

ایونٹ کے بہترین بلے باز کے لیے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ جاری ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 521 رنز بنا کر سر فہرست ہیں، 479 رنز کے ساتھ محمد رضوان کی دوسری پوزیشن ہے۔ ریکارڈ نو مقابلے جیت کر پلے آف تک پہنچنے والی ٹیم ملتان سلطان جیت کیلئے پر عزم ہے۔

دوسری جانب ٹیم لاہور قلندرز نے بھی فتح کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر نظریں جما لیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیل چکی ہیں۔ ایونٹ کا پہلا ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کل کھیلا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...