Home پاکستان پنجاب کے بعد اسلام آبادکے سرکاری اسکولوں میں بھی بچوں کو کھانا...

پنجاب کے بعد اسلام آبادکے سرکاری اسکولوں میں بھی بچوں کو کھانا مفت ملےگا

لاہور کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو بھی خیراتی ادارے سے کھانا کھلانےکا بندوبست کردیا ۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں’اسکول کھانا پروگرام‘ کا افتتاح کیا، وہی نجی خیراتی ادارہ جو لاہور کے 25 اسکولوں میں لنچ فراہم کرتا تھا اب اسلام آباد کے 100 اسکولوں کے 25 ہزار بچوں کو روز مفت کھانا کھلائےگا ۔

حکومت نے اس خیراتی ادارے کو لاہور کے بعد اسلام آباد میں کھانا فراہم کرنے کی صرف اجازت دی ہے،کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے ۔

خیال رہے کہ لاہور میں 2019 سے 100 تعلیمی اداروں کے 23 ہزار طلبہ کو یہی خیراتی ادارہ مفت کھانافراہم کررہاہے ، خیراتی ادارے کے منیجر آپریشنز محمد علی کے مطابق لاہور میں گزشتہ دو سالوں میں فی سال تقریباً 14 کروڑ روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا گیا۔

وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہےکہ غریب گھروں کے بچوں کو والدین سکول بھیجنے کے بجائےکام کاج پرڈال دیتےہیں ، وہ ذہنی کمزوری کاشکار رہتے ہیں، ان مسائل پر قابوپانےکے لیے خیراتی ادارے کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے، موجودہ سال کے اختتام تک خیراتی ادارے کی طرف سے کھانے کی ترسیل تمام 423 سرکاری تعلیمی اداروں تک بڑھادی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...