پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔
زلمی نے اننگز کا آغاز کیا اوپنرز نے ٹیم کو 30رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر نوجوان محمد حارث کی اننگز تمام ہوئی جنہوں نے 12رنز بنائے جبکہ یاسر خان بھی صرف 8رنز بنا سکے۔
دوسرے اینڈ پر موجود کامران اکمل نے ایک عرصے بعد بڑے رنز کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور شعیب ملک کے ہمراہ 40رنز جوڑ کر اسکور کو 98تک پہنچا دیا، وکٹ کیپر بلے باز 39 گیندوں پر 58رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
شریب ملک کا ساتھ دینے حسین طلعت آئے اور دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں میں 56 رنز جوڑ کر ٹیم کی اچھے اسکور تک رسائی کی راہ ہموار کی، حسین نے 15 گیندوں پر 28رنز بنائے۔