Home پاکستان تحریک عدم اعتماد پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے،شہبازشریف

تحریک عدم اعتماد پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے،شہبازشریف

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کے22 کروڑ عوام کی خواہش ہے۔

لاہورکی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں (ن) لیگ کے صدر اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ پاکستانی عوام کی خواہش ہے۔عوام تنگ آچکے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بھنگ پینے والے کوبھنگ پینے کی عادت پڑجاتی ہے مجھے عوام کے پیسے بچانے کی عادت پڑگئی تھی۔کم ترین بولی میں صاف پانی کے ٹھیکے دئیے اوریہ جرم صرف عوام کے لئے کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ نیب اور نیازی گٹھ جوڑ سے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔نیب بے گناہ لوگوں کو کہتا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف بیان دو آپ کوچھوڑدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما میں10 ارب مانگنے والے اب عدالت ہی نہیں آتے۔این سی اے نے میرے سوئس بنکوں سے متعلق چیک کیا۔سوئٹزر لینڈ سے خط آیا کہ شریف نام کا کوئی بنک اکاونٹ نہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے خلاف الٹے ہو گئے ہیں لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔ قبر میں بھی چلا جاؤں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو قبر سے نکال کر تختہ دار پر لٹکا دیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...