Home پاکستان سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

پاک سوزوکی نے سوئفٹ گاڑی کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

نئی سوزوکی سوئفٹ کو لاہور میں 24 فروری کو ایک ایونٹ میں پیئش کیا گیا۔

یہ گاڑی جی ایل (مینوئل)، جی ایل (سی وی ٹی) اور جی ایل ایکس (سی وی ٹی) ورژنز میں دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ سوزوکی نے ستمبر 2021 میں سوئفٹ کی پروڈکشن روک دی تھی اور اب جاکر نئی جنریشن سوئفٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اس نئی سوئفٹ کو عالمی سطح پر فروری 2021 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ایک سال بعد پاکستان آمد ہوئی ہے۔

اس نئی گاڑی میں گزشتہ ماڈل کے مقابلے ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فرنٹ گرل میں ایک بولڈ اسٹریپ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ کسی حد تک اسپورٹ لک کی حامل ہوگئی ہے۔

اس سے ہٹ کر گاڑی کا ڈیزائن سابقہ ماڈل جیسا ہی ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کے ایندھن کی اوسط پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر مینوئل ٹرانسمیشن ورژن 23.20 کلو میٹر جبکہ آٹو میٹک ورژن پر 23.76 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا۔

اس سے قبل سوئفٹ میں یہ اوسط 21.21 کلومیٹر فی لیٹر تھی اور اس کو بہتر بنانے کے لیے نئے ماڈل میں آٹو اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔

دیگر فیچرز میں پش اسٹارٹ اسٹاپ بٹنز، کی لیس انٹری، آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنڈ کنٹرول بٹن، کروز کنٹرول، اپ ڈیٹڈ انسٹرومنٹ کلسٹر اور آٹو فولڈ ان ایبل او آر وی ایم ایس قابل ذکر ہیں۔

اس کا جی ایل مینوئل ورژن 24 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ جی ایل سی وی ٹی کے لیے 26 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی سب سے مہنگا ورژن ہے جس کی قیمت 28 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔