روسی حملے کے بعد ملکی دفاع کے لیے لڑنے والے فوجی نے روس کے زیر قبضہ کریمیا کو یوکرین سے ملانے والے پل کو خود پر بارود لگاکر دھماکے سے اڑادیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر ‘وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ’ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا تھا ۔