Home پاکستان پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے آپریشن ترتیب دیدیا

پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے آپریشن ترتیب دیدیا

کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہےکہ بڑے جہازوں کے آپریشن کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصاً لبلن ائیرپورٹ پر انتظامات ناکافی ہیں اس لیے پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی۔

پی آئی اے کے مطابق پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

قومی ائیرلائن کے حکام کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے جب کہ پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کررہا ہے اور ان کو معلومات مہیا کررہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...