Home کھیل ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کونسے کھلاڑی اہم ایوارز لے...

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کونسے کھلاڑی اہم ایوارز لے اُڑے؟

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے اختتام پر ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا قرار دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ایوارڈز میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

اس دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار دیا گیا ہے۔

فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے جبکہ شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

اس کے علاوہ خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا، پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔

ایوارڈز اور انعامی رقم

پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 محمد رضوان (ملتان سلطانز) (35 لاکھ روپے)
امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7 راشد ریاض (35 لاکھ روپے)
بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7-فخر زمان (لاہور قلندرز) (35 لاکھ روپے)
بولرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7 شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (35 لاکھ روپے)
وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 محمد رضوان (ملتان سلطانز) (35 لاکھ روپے)
فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (35 لاکھ روپے)
آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (35 لاکھ روپے)
ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 زمان خان (لاہور قلندرز) (35 لاکھ روپے)
سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز (35 لاکھ روپے)
واضح رہے کہ امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔