Home پاکستان حکومت جانے کے امکانات زیادہ نظر آرہے ہیں لیکن رکنے کے بھی...

حکومت جانے کے امکانات زیادہ نظر آرہے ہیں لیکن رکنے کے بھی کافی ہیں، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ نظر آرہے ہیں لیکن رکنے کے بھی امکانات کافی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم ہر دور میں سازش کا شکار رہی ہے، ماضی میں جتنی باربھی اقتدار میں شامل ہوئے اس وقت جمہوریت خطرے میں تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ضروری نہیں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی خواہش کے مطابق ہی تبدیلی آئے، خواہش کے برعکس بھی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھاکہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ نظر آرہے ہیں لیکن رکنے کے بھی امکانات کافی ہیں، اگر اشارہ کرنے والے ہمیں اشارہ کریں گے تو ہم بھی ان کو اشارہ کریں گے، اگر ہم اشاروں پر ہوتے تو ہمارے دفتر بند نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ شاید کچھ چیزیں ہیں جن پر عمران خان بات چیت شروع کریں توصورتحال بہتر ہوجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...