وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے چیمپئن بننے پر خوشی کا اظہار منفرد انداز میں کیا ہے۔
لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ اس فتح پر جہاں لاہور قلندرز کے مداح خوش ہیں وہی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فواد چوہدری نے شعر ’محبت کب کسی اور سے ہے، یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے‘ لکھ کر تبصرہ کیا۔
محبت کب کسی اور سے ہے۔۔۔۔ یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے 🙂 #LahoreQalandars #Lahore زندہ باد
اس کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز زندہ باز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔