Home انٹرنیشنل امریکا میں تمغۂ بہادری پانے والے پاکستانی نژاد مزاحمت پر راہزنوں کے...

امریکا میں تمغۂ بہادری پانے والے پاکستانی نژاد مزاحمت پر راہزنوں کے ہاتھوں قتل

واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل)امریکا میں کار چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں راہزنوں نے پاکستانی نژاد شخص سے کار چھیننے کی کوشش کی، اس دوران مزاحمت کرنے پر راہزنوں نے عبدالرؤف کو 3 گولیاں مار کر قتل کردیا۔

راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے پاکستانی نژاد عبدالرؤف نے 2 سال قبل مقامی غنڈوں کے چنگل سے ایک خاتون پولیس افسر کو اُس وقت بچایا تھا جب غنڈے خاتون افسر کو لوہے کی سلاخوں سے مار رہے تھے۔
اس بہادری پر الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی نژاد عبدلارؤف کو تمغہ بہادری بھی دیا گیا تھا۔ عبدالرؤف 18 سال سے واشنگٹن ڈی سی میں ’’چٹنی‘‘ کے نام ریسٹورینٹ چلاتے تھے جو پاکستانیوں اور بھارتیوں کا پسندیدہ ریستوران ہے۔

علاوہ ازیں عبد الرؤف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل رہتے تھے جس کے باعث وہ پاکستان، بنگلادیش، بھارت سمیت اردو سمجھنے والے دیگر شہریوں میں کافی مقبول تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...