Home پاکستان اپوزیشن رہنماؤں نے بجلی، پیٹرول، ڈیزل سستا کرنے کو وزیراعظم کا گھبرانا...

اپوزیشن رہنماؤں نے بجلی، پیٹرول، ڈیزل سستا کرنے کو وزیراعظم کا گھبرانا قرار دے دیا

اپوزیشن رہنماؤں نے بجلی، پیٹرول، ڈیزل سستا کرنے کو وزیراعظم کا گھبرانا قرار دے دیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ یہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کا دباؤ ہے کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے پر مجبور ہوئے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، قوم کو سستا پیٹرول مبارک ہو’۔

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان بولیں، یہ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے بجلی پیٹرول ڈیزل سستا کیا۔

دوسری جانب رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل بولے، جو سب کو کہتے تھے، گھبرانا نہیں، وہ تحریک عدم اعتماد سے گھبرا گئے۔

وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ‘ پیٹرول اور بجلی سستی کرنا عمران خان کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے،یہ عوام کا احساس نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کا خوف ہے’۔

اس کے علاوہ ن لیگ کے پرویزرشید نے کہا کہ’ مخالفین پر جھوٹے الزام لگانے والا کرسی چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہوگیا ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...

ملک میں ڈیزل کی کوئی قلت نہیں: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے ملک میں ڈیزل کی قلت کی خبروں کی تردید کردی۔