Home پاکستان بلوچستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران غیر متوقع حالات سے بچنے کے لیےسخت سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں، کو آرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر

کوئٹہ(بیورورپورٹ)ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلو چستان کو آرڈینیٹر حمید اللہ نصر کا کہنا ہے کہ صوبے میں آج سے شروع ہونےوالی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام 34 اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس مہم کے دوران 10 ہزار 832 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے
پلائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 8 ہزار 788 موبائل ٹیمیں، 942 فکسڈ ٹیمیں اور 594 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔

حمید اللہ نظر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کسی بھی غیر متوقع حالات سے بچنے کے لیےسخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے ہیں، پولیو ٹیم کے عملے کی حفاظت کے لیے بلوچستان لیویز فورسز، پولیس اور فرنٹیئر کور کو تعینات کیا گیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو راضی کرنے کے لیے مذہبی اسکالرز کی مدد بھی لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پولیو کے خاتمے کے لیے روٹین ایمونائزیشن (آر آئی) ایک اہم ستون ہے، ہم نہ صرف پچپن کی بیماریوں سےبچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے مناسب وسائل فراہم کر رہے ہیں بلکہ دور دراز کے علاقوں میں آر آئی سروس کی فراہمی وسیع کرنے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...