Home انٹرنیشنل روس سے جنگ میں شدت آنے کا خدشہ، یوکرین نے یورپی یونین...

روس سے جنگ میں شدت آنے کا خدشہ، یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کردی

روس سے جنگ میں شدت آنے کا خدشے کے باعث یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کردی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا کہ انہوں نے یورپی یونین میں شامل ہونے کی سرکاری درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔

دیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا کہ انہوں نے یوکرین کے یورپی یونین میں شامل ہونے کی سرکاری درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔ —فوٹو: رائٹرز
دیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا کہ انہوں نے یوکرین کے یورپی یونین میں شامل ہونے کی سرکاری درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔ —فوٹو: رائٹرز
ادھر یورپی یونین کے ایک سینیئر ترجمان کا کہنا ہے کہ مارچ میں ہونے والی غیر رسمی سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنما یوکرین کی رکنیت کے امکان پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ روس کے ساتھ تنازع کے خاتمے پر بات چیت میں یوکرین کے لیے اہم ہے۔

تاہم یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے یورپی بلاک میں شامل ہونے کے حوالے سے اب تک کوئی عمل شروع نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
یوکرینی جنگجو روس کے چیچن فوجیوں کو ڈرانےکیلئےکارتوس پر سورکی چربی لگانے لگے
یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس کو ورلڈکپ مقابلوں سے باہر کردیا
کیا نیٹو روس کیخلاف یوکرین کی مدد کیلئے فوج بھیجےگا ؟
اس کے علاوہ یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ فوری ترجیح یوکرین کو روس کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی مدد فراہم کرنا تھی، بجائے اس کے کہ طویل المدتی مسائل پر بات کی جائے جس میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

جب میڈیا نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے ان سے سوال کیا تو جوزف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آنے والے گھنٹوں کے لیے جواب دینا ہے، آنے والے سالوں کے لیے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین واضح طور پر ایک یورپی نقطہ نظر رکھتا ہے لیکن ابھی ہمیں ایک جارحیت کے خلاف لڑنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...