Home پاکستان فیڈرل بی ایریا میں پولیس پر حملہ اسٹریٹ کرائم نہیں منظم دہشتگردی...

فیڈرل بی ایریا میں پولیس پر حملہ اسٹریٹ کرائم نہیں منظم دہشتگردی کی بڑی واردات نکلا

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں پولیس پر حملہ اسٹریٹ کرائم کی عام واردات نہیں بلکہ دہشت گردی کی منظم کاروائی ظاہر ہو رہا ہے۔ 

جیو نیوز کو پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موصول ہوئی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو گاڑی بھگا کر لے جاتے جب کہ ملزمان کو پولیس کی گاڑی کے پیچھے بھاگ بھاگ کر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

واقعہ کے بعد پولیس نے اسے اسٹریٹ کرائم کی عام واردات قرار دیا تھا،  فوٹیج میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان کو پولیس موبائل کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ملزمان سڑک پر کھلے عام پولیس موبائل کا راستہ روک کر فائرنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ 

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کا موقع ہی نہ ملا اور انہوں نے راہ فرار اختیار کی جبکہ  پانچ حملہ آوروں میں سے تین نے ہیلمٹ لگا رکھے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق فوٹیج میں سیاہ کوٹ پینٹ اور ٹائی پہنے بیگ پکڑے ملزم کو بھی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس موبائل پر حملہ صبح 11 بج کر 2 منٹ پر کیا گیا، فوٹیج کے مطابق پولیس موبائل نے جیسے ہی موڑ کاٹا وہاں موجود ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر فائرنگ کی۔ 

فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس کے تعاقب میں بھاگتے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم کے ساتھیوں نے بھی موٹر سائیکلوں سے اتر کر پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد پانچوں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو 3 گولیاں لگی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...