Home پاکستان وزیراعظم پٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنےکا اعلان کریں گے، پرویز...

وزیراعظم پٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنےکا اعلان کریں گے، پرویز خٹک کا دعویٰ

نوشہرہ(نامہ نگار) وزیردفاع پرویزخٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کرنےکا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ روس اوریوکرین تنازع پربات کریں گے جب کہ معیشت اورعالمی چیلنجز پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔

تاہم خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بلند و بانگ دعوے کردیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ اس کے لیے حکومت 250 ارب روپے کی سبسڈی دے گی جس سے پیٹرول سستا ہوجائے گا اور 4 ماہ تک دوبارہ قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

پرویز خٹک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی 5 روپے کم کی جائے گی۔ لیکن پرویز خٹک کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا اور بجلی کی قیمت کم کیا ہوتی بلکہ الٹا اس میں 5 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...