خطاب میں وزیر اعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد پیدا ہونے والے معاشی، عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں روس اور یوکرین تنازع کے بعد سامنے آنے والے معاشی اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے مخاطب ہوں گے۔