Home انٹرنیشنل پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی

پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اس کی جوہری میزائل فورسز اور شمالی اور بحرالکاہل کے بیڑے کو بہتر جنگی ڈیوٹی پر فائز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی صدر کو بتایا کہ اسٹریٹیجک میزائل فورسز، شمالی اور بحرالکاہل کے بحری بیڑے اور لانگ رینج ایوی ایشن کمانڈ نے پوسٹوں پر جنگی ڈیوٹی انجام دینا شروع کردی ہے۔

نیٹو کے جارحانہ بیانات، روس نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کردیا

واضح رہے کہ روسی صدر نے اتوار کے روز نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اہم رکن ممالک کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے میں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو حکم دیا ہےکہ وہ نیوکلیئر فورس کو تیار رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔