Home پاکستان پی آئی اے کا سڈنی کیلئے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ

پی آئی اے کا سڈنی کیلئے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ

کراچی اور لاہور سے سڈنی کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی، بعد میں اسلام آباد کو بھی شامل کردیا جائے گا، غلام سرور خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ شروع میں کراچی اور لاہور سے سڈنی کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی اور بعد میں اسلام آباد کو بھی شامل کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوئی براہ راست پرواز نہیں چلتی اور دونوں ممالک کے درمیان سفر میں مختلف مقامات پر رکنے باعث تقریبا 35 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

قومی ایئر لائن نے 22سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق کے ساتھ ساتھ ملائیشیا اور عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں، جبکہ آئندہ ماہ سے ہم کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے فلائٹ آپریشن کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرے گی اور پروازوں کے آپریشن کو بڑھانے کے لیے مارچ میں ڈرائی لیز پر 4 نیرو باڈی طیارے حاصل کر کے اپنے بیڑے میں شامل کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پی آئی اے کے بیڑے میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے طیاروں کی موجود تعداد 29 سے بڑھا کر 2026 تک 49 کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، فضائی بیڑے میں 16 وائیڈ باڈی، 27 نیرو باڈی اور 6 ٹربو پروپیلر طیارے شامل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...