Home پاکستان یوکرین سے نکلنےکیلئے پاکستانی طلبہ کی کوششیں جاری

یوکرین سے نکلنےکیلئے پاکستانی طلبہ کی کوششیں جاری

جنگ زدہ یوکرین سے نکلنے کے لیے پاکستانی طلبہ کی کوششیں جاری ہیں، ہمسایہ ملک پولینڈ کی سرحد پر موجود طلبہ رش اور سردی کی شدت اور کھانے پینےکو کچھ نہ ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

یوکرین میں پاکستانی سفیر نے دعویٰ کیا ہےکہ اگلے 24 گھنٹوں میں 70 سے 80 فیصد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیں گے۔

سفارتخانے والے بس میں بٹھا کر خود علیحدہ گاڑیوں میں چلے گئے، یوکرین میں پھنسے طلبہ کی دہائی

پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھرکا کہناہےکہ چار سو سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالاجاچکا ہے اور ڈیڑھ سو پاکستانی یوکرین کی سرحد پرموجود ہیں۔

نویل کھوکھرکا کہنا تھا کہ یوکرین میں 3 ہزار پاکستانی طالب علم تھے، زیادہ تر طلبا کو نکال لیا ہے، بقیہ پاکستانیوں کو بحفاظت نکالا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اور طلبہ سب محفوظ ہیں، پاکستانیوں کے پاس پیسے اور خوراک کی کوئی کمی نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...